حقیقی مسرت کیا ھے – نسیم جاوید

آئن سٹائن نے سوٹ کیس اٹھایا۔ مسکراتے ھوئے بیوی سے بولے۔ “اجی ، تم خواہ مخواہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ھوتی ھو۔۔۔ اطمینان رکھو، تم نے جو کچھ کہا ہے، اسی پر عمل کروں گا۔”

واپسی پر ایلز نے جب سوٹ کیس کھولا تو سیاہ سوٹ اور دھلی ھوئی سفید قمیض جُوں کی تُوں رکھی اس بات کی غمازی کر رھی تھی کہ وہ بالکل استعمال میں لائی ھی نہیں گئی۔
“البرٹ ! تم نے لیکچر والے دن وہ سوٹ نہیں پہنا؟” ایلز نے ڈانٹ بتائی۔

“کیسا سوٹ؟ ۔۔۔ ارے لاحول ولا قوۃ، میں تو بھول ھی گیا۔ یقین مانو مطلق یاد نہیں رھا۔” اس نے بڑی معصومیت سے کہا اور بناوٹی ندامت کا اظہار کیا۔ “لیکن فکر مت کرو۔ پھر بھی جو کچھ میں نے لیکچر میں بیان کیا سامعین بڑے غور سے سنتے رھے ، کسی نے بھی مجھے نہیں ٹوکا کہ میں اچھے کپڑے نہیں پہنے ہوئے تھا۔”

دوستو ! یہ واقعہ سنانے کا مطلب یہ تھا کہ
ہماری عورتوں کی عادت اور زندگی کے بارے میں ان کا نظریہ و فلسفہ بھی عجیب ہے! وہ سوٹ بوٹ، گاڑی بنگلہ اور ظاھر پرستی کے جملہ اشیا سے بھر پور زندگی کو سچی اور خوش حال زندگی کی ضمات و معیارسمجھتی ہیں۔ وہ اپنی تمام تر توجہ پوشاک، زیورات اور بنگلہ گاڑی جیسی تعیشات پر صرف کر دیتی ھیں۔ یہ زنانہ خاصیت بعض مردوں میں بھی پائی جاتی ھے۔ ایسے ھی معیار کو درست ماننے والے کسی دوست نے مجھے طعنہ دے کر لکھا تھا کہ “تمہارے پاس ایک معمولی موٹر سائکل، جائے نماز کی دکان اور ایک عام انسان کی زندگی کے علاوہ ھے کیا ؟ تم فلاں شخص کے مقابلے میں ایک کامیاب انسان نہیں ھو۔ فلانی کو دیکھو! اُس کے پاس قیمتی گاڑیاں، شاندار بنگلہ وزارت کی کرسی اور ارد گرد چار پانچ مسلح حکومتی گارڈ گھومتے ھیں ! تم کیا چیز ھو؟ کامیاب انسان تو فلانی صاحب ھیں۔” 

آج کل عورتوں کے علاوہ مرد حضرات بھی سوٹ بوٹ اور گاڑی بنگلہ کو ہی خوش حال اور کامیاب زندگی کی ضمانت سمجھتے ھیں اسی لئے اسمبلی ممبران بہترین سوٹ، سپیشل گاڑی، شاندار بنگلہ اور موٹی بنک بیلنس پر خصوصی توجہ دیتے ھیں مگر کبھی اسمبلی میں بہترین تقریر، سپیشل کارکردگی، شاندار قانون سازی اور موٹی دلائل پیش نہیں کر سکے وہ ان اوصاف سے عاری، صلاحیت سے محروم، اقدار سے مفلس اور معنوی غریب ھیں۔ اسی لئے صوبہ اور ملک کی معاشی اور معاشرتی صورتحال دن بہ دن پتلی ھوتی جا رھی ھے ھم ظاھر پرست ھوگئے ھیں معنویت سے دور اور حقیقی زندگی کی مسرتوں سے نا آشنا قوم بن چکے ھیں۔

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.