ایچ ڈی پی نے پی بی 26 سے نوجوان صحافی و ہزارہ ٹائون کے کونسلر قادر نائل کو ٹکٹ جاری کردیا

قادر نائل ماس کمیونیکیشن میں گولڈ میڈلسٹ اور ’’الگم‘‘ نامی کتاب کے مصنف ہیں
23 سال سے روز نامہ جنگ کوئٹہ سے وابستہ ہیں‘ 2014 میں یو سی شادینزئی کے وارڈہزارہ ٹائون سے 3700 ووٹ لیکر کونسلر منتخب ہوئے۔ قادر نائل صاحب نہایت ہی خوش اخلاق اور بہترین سیرت کے مالک ھے میں ایچ ڈی پی پارٹی سے یہی امید رکھتا تھا کہ وہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پے جاری کریں گے اور انہوں نے قادر نائل کو پارٹی ٹکٹ جاری کر کے ثابت کر دیا کہ ایچ ڈی پی اچھے باکردار پڑھے لکھے لوگوں آگے لانا چہاتے ہیں میں خود پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نظریاتی ورکر ہوں لیکن جب قادر نائل صاحب کا نام سنا تو بغیر تعریف کئے رھا نہیں گیا اور یہ سب باتیں پارٹی سے ہٹ کر میری ذاتی رائے ہیں کیونکہ میں قادر نائل کو گزشتہ 23 سال سے ذاتی طور پے جانتا ہوں اور میرے بیٹے شہک جان رند کے جنگ اخبار میں انٹن شب کے دوران استاد بھی رہ چکے ہیں ، اللہ اسے کامیابی عطا کریں
میر اسلم رند

Facebook Comments