قادر نائل کے نام – عباس حیدر

سر میں بچپن سے آپ کا پرستاررہاہوں میں آپ کے ادبی محفلوں میں ہمیشہ شرکت کرتاتھا دسمبر 2018 کے الیکشن میں جب آپ نے ہزارہ ٹاون اور پوری حلقے میں ایک نئی تاریخ رقم کی تب سے اور اس سے پہلے مجھے امید تھا کہ آپ ہزارہ ٹاون اورحلقہ پی بی 26 کے عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے سر جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہزارہ ٹاون کے عوام غیر معیاری نجی اسکولوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے آپ سے درخواست ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر ہزارہ ٹاون کے عوام کواسکول اور کالج مہیاکریں سر تیموری پارک کے نزدیک جان علی چنگیزی سابقہ ایم پی اےکے فنڈ سے ہزارہ ٹاون گرلز ہائی سکول کے لئے عمارت تعمیر کی گئی ہے وہ بت بنگلہ بنا ہوا ہے لہذا اسے سکول کے لئے زیر استعمال لایا جائے تاکہ معاشرے کے نوجوان طبقہ اپنے مستقبل کے چراغ کو روشن رکھ سکے بانی پاکستان کا فرمان ہے آج کا طالب علم کل کا معمار قوم ہے سر ہمیں پانی کے فراہمی یقینی بنائے سابقہ ایم پی اے آغا رضا کے فنڈ سے محلہ ام البنین سردار عارف روڈ میں ٹیوب ویل کے لئے بورنگ کی گئی ہے باقی وسائل درکار ہے سمرسیبل اور ٹرانسفارمر وغیرہ نصب کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام سوک کا سانس لے ہزارہ ٹاون میں بجلی کے لوڈشیڈنگ اور کئی نو آبادیاتی علاقوں میں کھمبے اور تاریں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے لہذااسے مرمت اور نئی کھمبوں کی تنصیب یقینی بنائے جائے سر آپ نے الیکشن مہم میں گیس پریشر کا مسلۂ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا مجھے صد فیصد یقین ہے کہ آپ ان مسائل کوحل کرنے میں کوئی کثرنہیں چھوڑیں گے سر ہمارے سماج کے اکثرپڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری کی خاطر ملک چھوڑنے پر مجبور ہے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ ان نوجوانوں کو روزگار مہیا کی جائے تاکہ معاشرے کے نوجوان بے راہروی سے باز رہے سرہزارہ ٹاون میں کھیل کے میدان کوآبادکرنے کی اشدضروری ہےاور نوجوانوں کے دلجوئی بھی ہوگی سر ہزارہ ٹاون کے چہار لاکھ آبادی میں ایک بھی بنیادی مرکزصحت نہیں ہے جس سے علاقے
کے عوام کو بالخصوص عورتوں کو مشکلات کا سامنا رہتاہے

عباس حیدر

Facebook Comments