رضا وکیل نے نتائج کی دھمکی دے دی


ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں اکثر پرائیوٹ اسکولز کو ان پڑھ یا پاکستان کے تعلیمی نظام سے ناواقف لوگ چلا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نوٹس لیں

تعلیمی نظام میں لاقانونیت پر اسحاق چنگیزی نے کل سوشل میڈیا پر ایک سٹیٹس دیا تھا جس میں اُس نے لکھا تھا کہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں اکثر پرائیوٹ اسکولز کو ان پڑھ یا پاکستان کے تعلیمی نظام سے ناواقف لوگ چلا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نوٹس لیں۔

سوشل میڈیا پر موجود دوسرے افراد نے اسحاق چنگیزی کو خبردار کیا کیا کہ اُس کا یہ سٹیٹس رضا وکیل کو آگ بگولہ کرینگے لیکن چنگیزی صاحب نے اپنے موقف کا بھر پور طریقہ سے دفاع کرنے کی ٹان لی ہے۔ اسحاق چنگیزی کا یہ کہنا ہے کہ یہ ہمارے نونہالوں کے مستقبل کا سوال ہے لہاظہ محکمہ تعلیم نوٹس لے۔
اس کی تفصیلات میں جاتے ہوئے چنگیزی صاحب کا کہنا ہے کہ اِن پرائیوٹ سکولوں کو چلانے والوں نے نہ ہی کسی پاکستانی سکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور نہ ہی اسے پاکستانی نظام تعلیم کی کوئی سوج بوج ہے اِسی لیے نسلِ نو کے خلاف اس ظلم کو بند کی جائے۔
اس سوال پر کہ علاقہ ایم پی اے قادر نائل کیوں ایکشن نہیں لیتے پر چنگیزی کا کہنا تھا کہ ہزارہ ٹاون کے رہنے والے خود کوشش کرے اور کمپیں چلائے ایسے دو نمبر سکولوں کے خلاف.

خدشہ درست ثابت ہوا اور رضا وکیل بحث میں شامل ہوکر سوال اُٹھاتے ہے کہ مری آباد میں جو اسکول آن پڑھ آدمی چلارہاہے اس کا بھی ذکر کرو۔ ادھر جانے کی کیا ضرورت ھے؟

چنگیزی کا رضا وکیل کو جواب: تمام غیر قانونی سکولیں اس میں شامل ہے لیکن رضا وکیل آپ کیوں دفاع کر رہے ہیں۔

رضا وکیل: شامل سمجھو نہیں ذکر کرو۔ میں دفاع نہیں کڑھاھوں آپ مری آباد کو چھوڑ کر ھزارہ ٹاون کیوں پہنچ گئے؟ ویسے زیادہ بولنے سے نقصان ھی ھو جاتا ھے بولنے والے کا۔

چنگیزی صاحب جواب دیتے ہوئے کہتے ہے کہ جن کی آپ کہہ رہے ہوں انکا مین برانچ ہزارہ ٹاون میں ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ دوسری بات اگر میں نے ذکر نہیں کیا ہے تو آپ ذکر کر لوں نہ کیونکہ آپ حکومت میں ہوں۔ تیسری بات جہاں تک نقصان کی بات ہے آپ ہمیں نقصان پہنچا دیں کیونکہ آپ کی حکومت ہیں اور آپ بڑے پاور فل لوگ بن گئے ہوں۔ اب ہمیں سانس لینے کیلئے بھی آپ سے اجازت لینا پڑے گا۔

جعلی اسکولز کے خلاف میں نے لکھا ہے اور مجھے نہیں معلوم آپ کیوں غصے میں آگئے ہوں۔ اس وقت میں پہچانا نہیں گیا تھا جب الیکشن میں پوری توانائی کے ساتھ ایچ ڈی پی کی حمایت کر رہا تھا اس حمایت پر میرے رشتہ دار اور دوست احباب مجھ سے ناراض ہو گئے۔ اب جب آپکی حکومت ہیں تو آپ ہمیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہوں اور یہ کہہ رہے ہوں کہ میں پہچانا گیا ہوں وہ اس لیے کہ میں کسی کی چابلوسی اور خوش آمد نہیں کرتا۔

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.